پشاور پولیس مقابلہ: 3 افغان سمیت 4 ڈاکو ہلاک

0
168

پشاور کے علاقے میرا کچھوڑی مہرگل کلے میں پولیس مقابلے کے دوران چار ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کی موجودگی کی اطلاع پر ٹیم موقع پر پہنچی تو ملزمان نے فائرنگ کر دی، جس پر پولیس نے جوابی کارروائی کی اور گینگ کے چاروں ڈاکو مارے گئے۔ ہلاک ملزمان 2003 سے پولیس کی وردی پہن کر وارداتیں کر رہے تھے اور ڈاکٹر کے گھر سے کروڑوں روپے اور زیورات بھی لوٹ چکے تھے۔

ایس ایس پی آپریشنز پشاور مسعود احمد بنگش کے مطابق ہلاک ہونے والے چاروں ڈاکوؤں کی شناخت کرلی گئی ہے جن میں سے تین کا تعلق افغانستان سے تھا۔ یہ ملزمان پشاور، راولپنڈی، نوشہرہ سمیت مختلف اضلاع کی پولیس کو انتہائی مطلوب تھے اور حالیہ دنوں میں دو بڑی وارداتوں میں بھی ملوث تھے۔

پولیس نے کارروائی کے دوران ملزمان سے کلاشنکوف، رائفل، دو پستول اور موٹر سائیکلیں بھی برآمد کرلی ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا