پاکستان کا مؤقف عالمی سطح پر تسلیم، افغانستان نے بھی مان لیا: طلال چوہدری

0
215

اسلام آباد (دنیا نیوز) وزیرِ مملکت برائے امورِ داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کے اصولی مؤقف کو نہ صرف دنیا نے تسلیم کیا ہے بلکہ ہمسایہ ملک نے بھی مانا ہے۔

طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ پہلی مرتبہ افغانستان کے ساتھ تحریری طور پر یہ طے پایا ہے کہ ایک باقاعدہ مکینزم تشکیل دیا جائے گا، جبکہ 6 نومبر کو اس سلسلے میں مزید تفصیلی طریقہ کار طے کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مؤقف کو تحریری صورت میں تسلیم کیا جانا ایک بڑی سفارتی کامیابی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ماضی میں افغانستان بھارت کی پراکسی کے طور پر استعمال ہوتا رہا ہے، اور ایسے شواہد بھی موجود ہیں کہ افغانستان میں دہشتگرد گروہ موجود ہیں۔ پہلی جنگ بندی کے بعد کالعدم ٹی ٹی پی نے بھی بیان دیا تھا کہ کابل بھی ہمارا دشمن ہو گا۔

طلال چوہدری نے مزید کہا کہ اگر دامن صاف ہو تو تحریری اتفاق سے گریز کی کوئی وجہ نہیں بنتی، اور اب یہ بات چیت تحریری صورت اور دو ثالثی ممالک کی موجودگی میں ہوئی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا