کشمیر کی آزادی وقت کی ضرورت ہے، صدر آصف علی زرداری

0
437

گلگت بلتستان میں 78ویں جشنِ آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ کشمیر کی آزادی وقت کی اہم ضرورت ہے اور بھارت میں مسلمانوں کے خلاف ظلم بڑھتا جا رہا ہے۔

صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر طویل عرصے سے بھارتی مظالم کا شکار ہے اور وہاں کشمیریوں کی نسل کشی انتہا کو پہنچ چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان ان کا گھر ہے اور یہاں کے عوام کی بہادری کو تاریخ کبھی نہیں بھلا سکتی۔ 1947 کی جنگ میں علاقے کے 1700 جوانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ایف سی آر کا خاتمہ کیا جبکہ ان کی حکومت نے گلگت بلتستان کو قانون ساز اسمبلی دی۔ اُن کا کہنا تھا کہ علاقے کی ہر وادی میں اسکول ہونا چاہیے اور یہاں معدنیات اور سیاحت کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

صدر نے کہا کہ گلگت بلتستان کو اپنی ایئر لائن ملنی چاہیے، یہ پہاڑ ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جدید دور کمیونیکیشن کا دور ہے اور سی پیک پاکستان کی ترقی کا بڑا منصوبہ ہے۔ چین پاکستان کا قابلِ اعتماد دوست اور شراکت دار ہے اور سی پیک کا دوسرا مرحلہ کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان ترقی کرے گا تو پاکستان ترقی کرے گا۔

تقریب میں شرکت کے موقع پر گورنر اور وزیرِاعلیٰ گلگت بلتستان نے صدر آصف علی زرداری کا استقبال کیا، گورنر نے انہیں روایتی ٹوپی پہنائی اور صدر نے پریڈ کا معائنہ بھی کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا