برطانوی شاہی جوڑے نے فرانسیسی میگزین کیخلاف مقدمہ جیت لیا

0
119

برطانیہ کے ولی عہد شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ شہزادی کیتھ نے فرانسیسی میگزین پیرے ماتش کے خلاف اپنی نجی تصاویر شائع کرنے پر دائر مقدمہ جیت لیا۔ میگزین نے شاہی جوڑے اور ان کے بچوں کی خاندانی تعطیلات کے دوران لی گئی تصاویر شائع کی تھیں۔

شاہی ذرائع کے مطابق شہزادہ ولیم اپنی فیملی کی پرائیویسی کے معاملے پر ہمیشہ سخت مؤقف رکھتے ہیں، خصوصاً جب وہ سرکاری ذمہ داریوں پر نہ ہوں۔ یہ دوسرا موقع ہے کہ شاہی جوڑے نے کسی فرانسیسی میگزین کے خلاف مقدمہ جیتا ہے۔ اس سے قبل 2012 میں بھی میگزین کلوژر کے خلاف فیصلہ ان کے حق میں آیا تھا۔

پیرے ماتش کے خلاف قانونی کارروائی رواں سال اپریل میں اُس وقت شروع ہوئی جب میگزین نے کوہ الپس میں شاہی جوڑے کی نجی تعطیلات کی تصاویر شائع کیں۔ کینسنگٹن پیلس کے ترجمان نے کہا کہ شہزادہ اور شہزادی ویلز اپنی فیملی کے وقت کے تحفظ کے لیے پُرعزم ہیں اور چاہتے ہیں کہ ان کے بچوں کی زندگی میڈیا کی غیر ضروری مداخلت سے پاک رہے۔

عدالتی فیصلے کے بعد پیرے ماتش نے تسلیم کیا کہ تصاویر کی اشاعت نے شاہی خاندان کی نجی زندگی اور ان کے تصویری حقوق کی خلاف ورزی کی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا