ٹرمپ سے اینٹی ٹیرف اشتہار پر معذرت کی ہے، کینیڈین وزیر اعظم

0
143

کینیڈا کے وزیرِاعظم مارک کارنی نے تصدیق کی ہے کہ انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ایک اینٹی ٹیرف سیاسی اشتہار پر معذرت کرلی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے ریاست اونٹاریو کے وزیرِاعلیٰ ڈگ فورڈ کو یہ اشتہار نشر نہ کرنے کی ہدایت دی تھی۔

ایشیا پیسیفک سربراہی اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں مارک کارنی نے بتایا کہ انہوں نے جنوبی کوریا کے صدر کی جانب سے دیے گئے عشائیے کے دوران ٹرمپ سے ذاتی طور پر معافی مانگی۔ ان کے مطابق انہوں نے اشتہار نشر ہونے سے پہلے ہی اس کے استعمال کی مخالفت کی تھی۔

رپورٹس کے مطابق یہ اشتہار ڈگ فورڈ نے تیار کروایا تھا، جس میں سابق امریکی صدر رونلڈ ریگن کا بیان شامل تھا کہ ٹیرف تجارتی جنگوں اور معاشی تباہی کا باعث بنتے ہیں۔ اس کے جواب میں ٹرمپ نے کینیڈین مصنوعات پر ٹیرف بڑھانے اور تجارتی مذاکرات روکنے کا اعلان کیا تھا۔

ٹرمپ نے چند روز قبل کہا تھا کہ مارک کارنی کے ساتھ عشائیے میں ’بہت خوشگوار گفتگو‘ ہوئی، تاہم انہوں نے اس کی تفصیلات بیان نہیں کیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا