پاکستان نے جنوبی افریقا کو شکست دیکر ٹی 20 سیریز جیت لی

0
219

لاہور میں کھیلے گئے فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی۔ میچ قذافی اسٹیڈیم میں ہوا جہاں ٹاس جیت کر پاکستان نے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ میچ سے قبل گراؤنڈ میں ڈینگی اسپرے بھی کیا گیا۔

جنوبی افریقہ نے پہلے کھیلتے ہوئے 20 اوورز میں 139 رنز بنائے۔ ریزا ہینڈرکس 34، کپتان ڈونووان فریرا 29، ڈیوالڈ بریوس 21 اور اینڈائل سمیل 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ کوربن بوش 30 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ مہمان ٹیم کے تین کھلاڑی صفر پر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی بولنگ میں شاہین شاہ آفریدی نے 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ فہیم اشرف اور ڈیبیو کرنے والے عثمان طارق نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان کا آغاز اچھا نہ رہا اور پہلی وکٹ صرف 8 رنز پر گر گئی۔ صائم ایوب بغیر رنز بنائے آؤٹ ہوئے۔ بعد ازاں بابر اعظم اور سلمان علی آغا نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی، سلمان علی آغا نے 33 اور بابر اعظم نے شاندار 68 رنز اسکور کیے۔ حسن نواز نے 5 رنز بنائے جبکہ محمد نواز صفر پر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان نے 140 رنز کا ہدف 19 اوورز میں حاصل کر کے میچ اور سیریز دونوں اپنے نام کرلیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا