ایم کیو ایم کا ای چالان سسٹم کیخلاف احتجاج کا عندیہ

0
350

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کراچی میں ای چالان سسٹم کے خلاف بڑا احتجاج شروع کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔ سرجانی ٹاؤن میں عوامی رابطہ مہم سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ای چالان شہریوں کو لوٹنے کا نیا طریقہ ہے اور سندھ حکومت شہری سہولیات دینے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے۔

فاروق ستار کا کہنا تھا کہ اگر یہ نظام لاڑکانہ، کشمور یا دادو میں نہیں تو صرف کراچی میں کیوں؟ انہوں نے کہا کہ خراب سڑکوں، گٹر لائنوں اور شہری مسائل حل کیے بغیر ٹیکس پر ٹیکس لگائے جا رہے ہیں۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ای چالان سسٹم واپس نہ لیا گیا تو وہ 60 لاکھ موٹرسائیکل سواروں کے ساتھ شاہراہ فیصل پر دھرنا دیں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا