حماس نے مزید 3 لاشیں اسرائیل کو واپس کردیں

0
330

غزہ میں حماس نے اسرائیلی بم باری میں ہلاک ہونے والے مزید 3 قیدیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کر دی ہیں۔ اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کے مطابق لاشیں ہلالِ احمر کے ذریعے وصول کی گئیں اور ان کی شناخت بعد میں کی جائے گی۔

اس سے قبل القسام بریگیڈ نے اعلان کیا تھا کہ یہ لاشیں غزہ کے جنوب میں ایک سرنگ سے ملی ہیں۔ اسرائیل نے حماس پر تاخیر کا الزام لگایا، جبکہ حماس کا کہنا ہے کہ شدید حالات کے باوجود جلد از جلد حوالگی کی کوشش کی جا رہی ہے۔

دریں اثنا غزہ پر اسرائیلی حملے جاری ہیں، اتوار کے روز شمالی غزہ میں شجاعیہ کے قریب بم باری سے ایک فلسطینی شہید ہوگیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا