تربیلا ڈیم میں 636 ارب ڈالر کا سونا موجود ہونے کا دعویٰ

0
489

کراچی میں چیئرمین ائیر کراچی اور بزنس مین حنیف گوہر نے دعویٰ کیا ہے کہ تربیلا ڈیم کی مٹی میں 636 ارب ڈالر مالیت کے سونے کے ذخائر موجود ہیں۔ ان کے مطابق وزیراعظم اور آرمی چیف کو اس حوالے سے بریفنگ دی جا چکی ہے اور آرمی چیف نے مثبت جواب دیا ہے۔

حنیف گوہر نے پریس کلب میں بتایا کہ غوطہ خوروں کے ذریعے ڈیم کے اندر سے مٹی کے نمونے حاصل کیے گئے۔ ان سیمپلز کو لیبارٹری میں جانچا گیا اور سونے کی مقدار کا تناسب نکالا گیا۔ اس کے بعد اس شرح کو مٹی کی مجموعی مقدار کے ساتھ ضرب دے کر یہ تخمینہ سامنے آیا۔

انہوں نے کہا کہ تربیلا ڈیم کو بنے ہوئے 60 برس ہو چکے ہیں اور کبھی بھی اس کی ڈریجنگ نہیں کی گئی۔ مٹی نکالنے کی فوری ضرورت ہے اور یہی تفصیلات انہوں نے آرمی چیف کو پیش کیں، جس کے بعد معاملہ ایس آئی ایف سی کے سربراہ جنرل سرفراز کے سپرد کیا گیا۔

حنیف گوہر کے مطابق انہوں نے جی ایچ کیو میں جنرل سرفراز کو بریفنگ دی، جس کے بعد معاملہ اس وقت کے چیئرمین واپڈا سجاد غنی کے حوالے کر دیا گیا۔ انہوں نے واپڈا کو پیشکش کی کہ یہ منصوبہ حکومت خود کر لے، ورنہ ان کی کمپنی سرمایہ کاری سمیت مکمل طور پر یہ کام انجام دینے کو تیار ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس منصوبے کے لیے بین الاقوامی پارٹنرز بھی رابطے میں ہیں۔ ہالینڈ، ایمسٹرڈیم اور کینیڈا میں ڈریجنگ کے ماہرین سے مشاورت ہو چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تربیلا کے سونے کے ممکنہ ذخائر ملک کے قرضے اتارنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

حنیف گوہر نے بتایا کہ ائیر کراچی کا ڈومیسٹک آپریشن 23 مارچ سے شروع کیا جا رہا ہے۔ اس کے لیے تین سے پانچ ائیر بس طیارے دستیاب ہوں گے۔ ایک سال بعد انٹرنیشنل آپریشن کا آغاز کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حیدرآباد میں پانچ ایکڑ رقبے پر ملک کا پہلا فور اسٹار ہوٹل تعمیر کیا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق کنسٹرکشن انڈسٹری کی ترقی کے بغیر ملک کا بجٹ خسارہ کم نہیں ہو سکتا۔ کراچی میں سسٹم فرنٹ فٹ کے بجائے بیک فٹ پر کام کر رہا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا