کراچی میں ڈمپر کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق، عوام مشتعل،ڈمپر کو آگ لگا دی

0
311

کراچی میں تیز رفتار ڈمپرز کا خونی کھیل نہ رک سکا۔ رامسوامی نشتر روڈ کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے ایک نوجوان جاں بحق جبکہ ایک خاتون شدید زخمی ہوگئیں۔

حادثے کے بعد عوام شدید مشتعل ہوگئے اور ڈمپر کو آگ لگا دی۔ متوفی کے والد نے اعلیٰ حکام سے انصاف کی اپیل کی۔

ڈمپرز ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت محسود مسلح گارڈز کے ساتھ موقع پر پہنچے تو صورتحال مزید بگڑ گئی۔ ان کے ساتھ موجود گارڈ نے ہوائی فائرنگ بھی کی۔ لیاقت محسود نے بعد ازاں بیان میں کہا کہ ان پر قاتلانہ حملہ ہوا اور ان کی ہمدردیاں متاثرہ خاندان کے ساتھ ہیں۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے قیمتی جان کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں پر فائرنگ قابلِ مذمت ہے اور کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ ساتھ ہی انہوں نے سوال اٹھایا کہ پولیس نے فوراً ایکشن کیوں نہیں لیا۔

گورنر کا کہنا تھا کہ معاملات کو بگاڑنے کے بجائے بات چیت اور تحمل سے حل کرنے کی ضرورت ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا