واہگہ بارڈر خودکش حملہ کیس: لاہور ہائی کورٹ نے تین ملزمان کو بری کر دیا

0
373

لاہور ہائی کورٹ نے واہگہ بارڈر خودکش حملہ کیس میں سزائے موت پانے والے تین مجرموں کو بری کر دیا۔

عدالت نے ناکافی شواہد اور گواہوں کی عدم دستیابی کی بنیاد پر ملزمان حسین اللہ، حبیب اللہ اور سید جان عرف گجنی کی اپیلیں منظور کرتے ہوئے سزائے موت کالعدم قرار دے دی۔

پراسیکیوٹر نے دلائل میں مؤقف اپنایا کہ حملے میں 55 شہری شہید اور 110 زخمی ہوئے تھے، اس لیے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ تاہم عدالت نے کہا کہ سہولت کاری کے الزام کو ثابت کرنے کے لیے ٹھوس شواہد پیش نہیں کیے گئے۔

عدالت کے روبرو وکلا نے مؤقف اپنایا کہ 2014 کے واقعے میں نو ماہ بعد ان کے مؤکلوں کو نامزد کیا گیا، اور پروسیکیوشن دہشت گردوں کی سہولت کاری سے متعلق کوئی ثبوت فراہم نہ کر سکی۔ ٹرائل کورٹ نے 2020 میں بغیر مناسب ثبوت کے سزائے موت سنائی۔

ہائی کورٹ نے سزائے موت کالعدم قرار دیتے ہوئے تینوں ملزمان کو بری کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا