اسلام آباد میں سپریم کورٹ کی کینٹین میں گیس سلنڈر دھماکے سے جھلسنے والا ایک زخمی زندگی کی بازی ہار گیا۔ 19 سالہ اسد منیب پمز کے برن سینٹر میں زیرِ علاج تھا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے آج انتقال کر گیا۔
واقعے میں مجموعی طور پر 13 افراد زخمی ہوئے تھے۔ دھماکے سے کورٹ نمبر 6، کینٹین کا فرنیچر اور بار ایسوسی ایشن کے استقبالیہ کے شیشے بھی متاثر ہوئے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق کینٹین میں کئی روز سے گیس لیکج ہو رہی تھی اور اے سی کی مرمت کے دوران دھماکا پیش آیا۔






