روس میں ہیلی کاپٹر تباہ، 4 افراد ہلاک، 3 زخمی

0
291

روس کے داغستان ریجن کے گاؤں آچی سو میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق روس کے وزیرِ صحت یاروسلیو غلازوف نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کیمز ماڈل ہیلی کاپٹر آچی سو کے قریب گر کر تباہ ہوا، جس میں سوار 4 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ 3 زخمیوں کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

داغستان کی وزارتِ ہنگامی صورتحال کے مطابق تباہ ہونے والا ہیلی کاپٹر ایزبرباش کے لیے پرواز پر تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر ایک گھر پر گرا تاہم خوش قسمتی سے گھر اس وقت خالی تھا، جس کے باعث مزید جانی نقصان نہیں ہوا۔

حکام نے حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت تاحال جاری نہیں کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا