سونے کی قیمتوں میں کمی، عالمی اور مقامی مارکیٹ دونوں متاثر

0
376

کراچی: سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں ہفتے کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 6 ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد نئی عالمی قیمت 4,001 ڈالر ہو گئی۔

عالمی مارکیٹ کے اثرات کے تحت مقامی صرافہ بازاروں میں بھی 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 600 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 22 ہزار 462 روپے پر آ گئی۔ اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت 514 روپے گھٹ کر 3 لاکھ 62 ہزار 193 روپے ہو گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں مستحکم رہیں اور کوئی خاص رد و بدل نہیں ہوا تھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا