لاہور: منی لانڈرنگ کیس میں چودھری پرویز الہٰی کی حاضری معافی کی درخواست عدالت نے منظور کر لی۔ سپیشل سینٹرل عدالت لاہور میں ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت جج کے رخصت پر ہونے کی وجہ سے بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی۔ ڈیوٹی جج نے کیس کی سماعت 25 نومبر تک مؤخر کر دی۔
عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کی آج کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کی، جبکہ کیس میں شریک دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ یاد رہے کہ عدالت پرویز الہٰی کی بریت کی درخواست پر پہلے ہی فیصلہ محفوظ کر چکی ہے، جو مناسب وقت پر سنایا جائے گا۔






