پاکستان کی معروف اداکارہ نیلم منیر شادی کے بعد پہلی مرتبہ اپنے شوہر راشد کے ساتھ ایک نجی تقریب میں نظر آئیں۔ نیلم منیر جو شادی کے بعد دبئی میں مقیم ہیں، اکثر ڈراموں کی شوٹنگ کے سلسلے میں پاکستان بھی آتی رہتی ہیں۔
دبئی میں ہونے والی تقریب میں کئی پاکستانی اور بھارتی شخصیات بھی شریک تھیں۔ نیلم منیر نے سیاہ ریشمی سوٹ زیب تن کر رکھا تھا جبکہ ان کے شوہر نے روایتی عربی لباس پہن رکھا تھا۔
نیلم منیر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تقریب کی ویڈیوز شیئر کیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ راشد محبت بھرے انداز میں ان کا ہاتھ تھامے گاڑی کا دروازہ کھول رہے ہیں۔ انہوں نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ “مرد کی اصل طاقت اس بات میں ہے کہ وہ اپنی عورت کے ساتھ کتنی نرمی سے پیش آتا ہے۔”
مداحوں نے دونوں کے لیے خوشیوں اور کامیابیوں کی دعا کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔






