خاتون ٹیچر کو 10 ملین ڈالر ہرجانے دینے کا حکم

0
379

امریکا میں چھ سالہ طالب علم کی فائرنگ سے زخمی ہونے والی ایک 28 سالہ خاتون ٹیچر کو عدالت نے تقریباً 10 ملین ڈالر ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ یہ واقعہ 2023 میں پیش آیا تھا جب پہلی جماعت کے کلاس روم میں ایک بچے نے ٹیچر پر فائرنگ کر دی تھی۔

عدالتی دستاویزات کے مطابق اسسٹنٹ پرنسپل کو متعدد بار خبردار کیا گیا تھا کہ بچے کے پاس ممکنہ طور پر اسلحہ موجود ہے، مگر اس کے باوجود کسی قسم کی کارروائی نہیں کی گئی۔ زخمی ٹیچر نے سابق اسسٹنٹ پرنسپل ایبونی پارکر کے خلاف 40 ملین ڈالر ہرجانے کا مقدمہ دائر کیا تھا۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ متاثرہ ٹیچر کو گولی لگنے کے بعد تقریباً دو ہفتے ہسپتال میں رہنا پڑا جہاں ان کی چھ سرجریاں ہوئیں، اور اب بھی ان کا بایاں ہاتھ مکمل طور پر ٹھیک نہیں ہو سکا۔ گولی ان کے سینے میں پیوست رہ گئی تھی۔

طالب علم کی والدہ کو غفلت اور اسلحہ رکھنے کے جرم میں چار سال قید کی سزا سنائی جا چکی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا