جنرل ساحر شمشاد کو کنگ عبدالعزیز میڈل آف آنر سے نوازا گیا

0
477

راولپنڈی : سعودی عرب نے پاکستان کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کو ’کن عبدالعزیز میڈل آف آنر آف دی ایکسیلینٹ کلاس‘ سے نوازا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل شمشاد مرزا نے سعودی عرب میں سعودی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل فیاض بن حامد الرویلی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں عالمی اور خطے کی صورتحال کے علاوہ دوطرفہ دفاعی تعاون کو بڑھانے کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں فوجی قیادتوں نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مضبوط بھائی چارے اور دفاعی شراکت داری کو مزید گہرا کرنے کا عزم دہرایا۔ ملاقات کے موقع پر جنرل شمشاد مرزا کو ان کی خدمات کے اعتراف میں اعلیٰ اعزاز سے نوازا گیا۔

سعودی فوجی قیادت نے پاکستان آرمی کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی قربانیوں کو تسلیم کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا