پارلیمنٹ سے بھاگنے والی جماعتیں سیاست سے بھی دور ہونگی، طلال چوہدری

0
368

اسلام آباد : وفاقی وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سمیت وہ سیاسی جماعتیں جو پارلیمنٹ سے دور رہتی ہیں، وہ سیاست سے بھی خود کو علیحدہ کر رہی ہیں۔

صحافیوں سے گفتگو میں طلال چوہدری نے بتایا کہ پارلیمنٹ فیصلے اور قانون سازی کا فورم ہے اور اسے دھونس یا دھمکی سے نہیں چلایا جا سکتا۔ صدر کی ایمونٹی سمیت کئی معاملات پر بات چیت جاری ہے اور زیادہ تر نکات پر اتفاق رائے ہو چکا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ مختلف جماعتوں اور کمیٹیوں میں بات چیت جاری ہے اور تمام ترامیم پر اتفاق رائے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے پی ٹی آئی کی کے پی میں موجود سیاسی حیثیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ طرزِ عمل انہیں سیاست سے باہر کر رہا ہے، اور بڑی جماعت کے باوجود ان کے پاس سینٹ اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر تک نہیں ہے۔

طلال چوہدری نے مزید کہا کہ جے یو آئی کو آن بورڈ لینے کی کوشش کی جا رہی ہے، جبکہ بعض رہنما اسمبلی میں شامل ہونے کے باوجود اسے جعلی قرار دیتے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ دلیل مضبوط ہو تو قانون سازی کو روکا جا سکتا ہے، مگر احتجاج اور بائیکاٹ درست راستہ نہیں۔

انہوں نے بتایا کہ تمام ترامیم ایک رپورٹ کی صورت میں جلد سینٹ میں پیش کی جائیں گی اور صدر کی ایمونٹی سے متعلق تفصیلات بھی پیش کی جائیں گی، جبکہ سیاسی جماعتوں میں مشاورت کئی ہفتوں سے جاری ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا