روس نے جوہری تجربات کی تیاری شروع کر دی

0
364

روسی وزیرِ خارجہ سرگئی لاوروف نے تصدیق کی ہے کہ صدر ولادیمیر پیوٹن کے حکم پر ممکنہ جوہری تجربے کی تیاری شروع کر دی گئی ہے۔ لاوروف کے مطابق 5 نومبر کو سلامتی کونسل کے اجلاس میں یہ ہدایت دی گئی تھی اور نتائج سے عوام کو آگاہ کیا جائے گا۔

یہ حکم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان کے بعد آیا، جس میں انہوں نے امریکہ کی جانب سے جوہری تجربات دوبارہ شروع کرنے کا عندیہ دیا تھا۔ لاوروف نے کہا کہ روس کو اس حوالے سے امریکہ کی جانب سے کوئی وضاحت موصول نہیں ہوئی۔

امریکی صدر ٹرمپ نے 31 اکتوبر کو اعلان کیا تھا کہ امریکہ 33 سال بعد دوبارہ جوہری تجربات کرے گا، لیکن یہ واضح نہیں کیا کہ یہ زیرِ زمین تجربات ہوں گے یا دیگر قسم کے۔

ٹرمپ نے ایئر فورس ون میں کہا کہ امریکی فوج کو جوہری ہتھیاروں کی ٹیسٹنگ فوراً شروع کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے، جو چین اور روس کے لیے سخت پیغام ہے۔

روسی اور امریکی تعلقات حالیہ ہفتوں میں شدید کشیدگی کا شکار ہیں، اور ٹرمپ نے یوکرین جنگ میں ناکامی پر پیوٹن سے سربراہی اجلاس منسوخ کر دیا ہے جبکہ روس پر نئی پابندیاں بھی عائد کی گئی ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا