مشی خان نے ڈاکٹر نبیہا کو آڑے ہاتھوں لے لیا

0
396

اداکارہ و میزبان مشی خان نے سوشل میڈیا انفلوئنسر ڈاکٹر نبیہا علی خان کے حالیہ دعوؤں پر تنقید کی ہے، جن میں انہوں نے اپنے نکاح کے موقع پر پہنے گئے زیورات اور عروسی لباس کی قیمتیں بتائی تھیں۔

مشی خان نے طنزیہ انداز میں کہا کہ “پینتیس کلو کا سونا ڈیڑھ کروڑ میں؟ امبانی کی شادی میں بھی شاید ایسا سیٹ نہ ہو، آخر کس دکان میں اتنا سونا مل رہا ہے؟ اگر واقعی ایسی دکان ہے تو ہم سب بھی وہاں خریداری کریں گے۔”

اداکارہ نے مزید کہا کہ ایسے معاشرے میں جہاں لوگ بنیادی ضروریات کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں، وہاں اس طرح کے دکھاوے مناسب نہیں۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر نبیہا علی خان نے حال ہی میں اپنے دوست حارث کھوکھر سے نکاح کیا، جس کی تقریب معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کی رہائش گاہ پر ہوئی۔ انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ نکاح میں پہنے گئے زیورات کی قیمت ڈیڑھ کروڑ اور عروسی لباس کی قیمت ایک کروڑ روپے تھی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا