پاکستان، ویتنام اور ایران کیساتھ اقتصادی تعلقات کے فروغ پر متفق

0
281

پاکستان نے ویتنام اور ایران کے ساتھ معاشی تعاون اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے اہم پیش رفت کی ہے۔ ایس آئی ایف سی کی معاونت سے غیر ملکی سرمایہ کاری اور تجارتی شراکت داری میں وسعت لائی جا رہی ہے۔

وفاقی وزیر برائے بورڈ آف انویسٹمنٹ قیصر احمد شیخ نے ویتنام اور ایران کے سفیروں سے ملاقات میں سرمایہ کاری، تجارت اور اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا۔ ترجیحی تجارتی معاہدوں کے تحت ٹیکس میں کمی اور سرمایہ کاری بڑھانے کے عزم کو دہرایا گیا۔

ویتنام کے ساتھ صنعتی شراکت داری پاکستان کو مینوفیکچرنگ اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں جدت کے نئے مواقع فراہم کرے گی اور ایشیائی منڈیوں تک رسائی آسان ہوگی۔ اس شراکت داری سے ٹیکسٹائل، چمڑا، آئی ٹی اور زرعی شعبہ جات میں براہِ راست فائدہ متوقع ہے۔

ایران کے ساتھ تعاون زرعی اجناس، توانائی اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں میں بڑھایا جائے گا، جبکہ آزاد تجارتی فریم ورکس اور خصوصی اقتصادی زونز کی بدولت پاکستانی تجارت میں مثبت رجحان آئے گا۔

ویتنام اور ایران کے ساتھ تعمیری تعلقات پاکستان کی کامیاب سفارت کاری اور ملکی معیشت کے استحکام کی عکاسی کرتے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا