اسلام آباد: ایران نے پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان ثالثی اور مصالحت کی پیشکش کردی ہے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے پاکستانی وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی پر تشویش ظاہر کی اور امن و مصالحت کے لیے ہر ممکن مدد کی پیشکش کی۔
اسحاق ڈار نے مذاکرات اور موجودہ حالات پر روشنی ڈالی اور علاقائی امن و استحکام کی اہمیت پر زور دیا۔ فریقین نے اس معاملے پر رابطے اور مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
ایران نے دونوں ممالک کے قدیم اور دوستانہ تعلقات کی اہمیت بھی اجاگر کی اور زور دیا کہ بات چیت جاری رہنی چاہیے تاکہ امن قائم ہو سکے۔






