پشاور میں سنیپ چیکنگ دوبارہ شروع

0
270

پشاور: خیبر پختونخوا کے جنوبی اضلاع میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر پشاور کے نواحی علاقوں میں چیک پوسٹوں پر اسنائپر تعینات کر دیے گئے ہیں۔

پولیس اور آرمی اہلکاروں نے شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر خصوصی ناکہ بندی اور چیکنگ شروع کر دی ہے تاکہ جرائم پیشہ عناصر کی نقل و حرکت پر قابو پایا جا سکے اور عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

آئندہ مرحلے میں تھرمل ٹیکنالوجی بھی حساس مقامات کی سیکیورٹی کے لیے پولیس کو فراہم کی جائے گی۔ یہ اقدام تقریباً پانچ سال بعد خصوصی اسنیپ چیکنگ کا آغاز ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا