جونا گڑھ پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کو 78 سال مکمل

0
321

اسلام آباد میں ریاستِ جونا گڑھ پر بھارتی قبضے کے 78 سال مکمل ہونے پر تاریخی ناانصافی کا ذکر دوبارہ اجاگر کیا گیا۔ جونا گڑھ نے قیامِ پاکستان کے فوراً بعد باقاعدہ طور پر پاکستان سے الحاق کا اعلان کیا تھا، جسے ریاستی اسٹیٹ کونسل نے بھی منظور کیا تھا۔

تاہم اس فیصلے کے فوراً بعد بھارتی رہنما ولبھ بھائی پٹیل نے نواب آف جونا گڑھ پر شدید دباؤ ڈالا اور ناکامی کی صورت میں بھارتی افواج نے طاقت کے زور پر ریاست پر قبضہ کرلیا۔

تاریخی ریکارڈ کے مطابق قبضے کے دوران بھارتی فورسز نے نہتے مسلمانوں پر سنگین مظالم کیے جن میں قتل و غارت، خواتین کی بے حرمتی اور املاک کی تباہی شامل تھی۔ بعد ازاں بھارت نے قبضے کو جائز دکھانے کے لیے ایک جعلی ریفرنڈم بھی کرایا، جسے عالمی سطح پر کبھی تسلیم نہیں کیا گیا۔

ماہرین کے مطابق جونا گڑھ پر قبضہ بھارت کی جارحانہ پالیسیوں کی واضح مثال ہے، جس کا تسلسل آج بھی مختلف ریاستوں اور اقلیتوں کے خلاف نفرت، جبر اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی صورت میں جاری ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا