اقلیتوں کو صدر ، وزیراعظم بنانے کا مطالبہ

0
426

بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹر دنیش کمار نے 27ویں آئینی ترمیم کے تناظر میں اقلیتوں کے لیے اہم حکومتی عہدوں تک رسائی کا مطالبہ کردیا۔ سینیٹ اجلاس سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ ایسی آئینی ترامیم لائی جائیں جن کے تحت غیر مسلم بھی صدرِ پاکستان اور وزیراعظم بن سکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ترامیم میں یہ بھی شامل ہونا چاہیے کہ سینیٹر کو وزیراعظم بننے کا اختیار حاصل ہو اور بجٹ کی منظوری کا حق بھی سینیٹ کو دیا جائے۔ دنیش کمار نے شکوہ کیا کہ سینیٹر ہونے کے باوجود انہیں غیر مسلم کہہ کر الگ شناخت دی جاتی ہے، حالانکہ وہ داتا دربار اور سہیون شریف کی درگاہ پر حاضری بھی دیتے ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملک میں اقلیتوں کو درپیش مسائل کو سنجیدگی سے حل کیا جائے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا