’قوم کے معماروں پر کوئی آنچ نہ آئے‘، فیلڈ مارشل نے کیڈٹ کالج وانا آپریشن پر لمحہ بہ لمحہ نظر رکھی

0
283

کیڈٹ کالج وانا کے اساتذہ اور کیڈٹس نے کہا ہے کہ ان کے حوصلے بدستور بلند ہیں اور دہشتگردی کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بنے رہنے کا عزم رکھتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے لمحہ بہ لمحہ آپریشن کی نگرانی کی اور ہدایت دی کہ “قوم کے یہ معمار ہمارا سرمایہ ہیں، کسی صورت انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچنا چاہیے۔”

کیڈٹس نے اپنے بیان میں کہا کہ پاک فوج کے جوان 24 گھنٹے سے زائد اُن کے اور دہشتگردوں کے درمیان ڈھال بنے کھڑے رہے اور اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے بچوں کو محفوظ رکھا۔

آپریشن کمانڈر کرنل محمد طاہر نے بتایا کہ 10 نومبر کو پانچ افغان دہشتگردوں نے کیڈٹ کالج وانا پر حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ وانا کیڈٹ کالج، جو پاک فوج کی جانب سے جنوبی وزیرستان کی عوام کے لیے ایک قیمتی تحفہ ہے، کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔ ایک خودکش حملہ آور نے دھماکہ کیا جبکہ دیگر دہشتگرد گیٹ سے اندر داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔

کرنل طاہر کے مطابق دہشتگردوں نے پہلے بچوں کو یرغمال بنانے کی کوشش کی، تاہم سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی نے ان عزائم کو مکمل طور پر ناکام بنا دیا۔ “ہم نے دہشتگردوں کو مخصوص بلاک میں محدود کر کے طلبہ کی جانوں کو محفوظ بنایا۔”

خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے وانا میں داخل ہونے والے چاروں دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا جبکہ تمام 650 کیڈٹس اور اساتذہ کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا۔

کرنل طاہر نے بتایا کہ رات 10 سے ساڑھے 10 بجے تک جاری رہنے والے بھرپور آپریشن کے دوران تمام دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔

ایک زیر تعلیم کیڈٹ نے بتایا کہ وہ عصر کے وقت ڈرل کمپٹیشن کی تیاری کر رہے تھے کہ اچانک دھماکہ ہوا۔ “ہمیں فوری معلوم ہو گیا کہ حملہ تعلیم کے دشمنوں نے کیا ہے۔ پاک فوج کے جوانوں نے ہمیں بروقت کالج سے نکال کر محفوظ مقام تک پہنچایا۔”

ایک اور کیڈٹ نے کہا کہ دہشتگردوں کی کوششوں کے باوجود انہیں تعلیم سے نہیں روکا جا سکتا۔ “جب دھماکہ ہوا تو تمام کیڈٹس ڈرل میں مصروف تھے، اساتذہ نے ہمیں بتایا کہ اب پاک فوج آ گئی ہے، گھبرانے کی ضرورت نہیں۔ بروقت کارروائی کے باعث ایک بڑا سانحہ ٹل گیا۔”

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا