اسلام آباد: موٹر وے ایم-2 بھیرہ کے قریب بس اور ٹرالر کے تصادم کے نتیجے میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔ بس ڈرائیور اور ہوسٹس موقع پر ہی ہلاک ہوئے۔
حادثے میں 4 مسافر شدید اور 6 معمولی زخمی ہوئے، جنہیں ریسکیو ایمبولینس کے ذریعے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال بھیرہ منتقل کیا گیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق بس ڈرائیور کی توجہ روڈ سے ہٹنے کی وجہ سے بس پر قابو نہ رکھ سکا اور بس موٹروے سے نیچے گر گئی۔






