لاہور میں دورہ پاکستان پر موجود سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی دورہ ادھورا چھوڑ کر واپس جانے کی خواہش ظاہر کر رہے ہیں۔ ٹیم کے مینجر نے تصدیق کی کہ کھلاڑی وطن واپس جانا چاہتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین کرکٹ بورڈ اور وزیر داخلہ کچھ دیر بعد سری لنکن ٹیم سے ملاقات کریں گے اور انہیں سیکیورٹی انتظامات پر بریفنگ دی جائے گی۔
اس سے قبل سری لنکن ٹیم نے آج کا پریکٹس سیشن منسوخ کر دیا تھا، جبکہ پاکستان ٹیم نے بھی آرام کا فیصلہ کیا تھا۔ سری لنکا کے خلاف باقی دو ون ڈے میچز اور سہ ملکی سیریز کا دوسرا ون ڈے کل راولپنڈی میں شیڈول ہے۔






