سوات کے علاقے مٹہ میں سڑک کنارے بم دھماکے سے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ممتاز علی خان کی گاڑی کو نقصان پہنچا۔ پولیس کے مطابق واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
دھماکا اُس وقت ہوا جب اے این پی کے سابق امیدوار پی کے-9 ممتاز علی خان جنازے میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔ بارودی مواد ان کے گھر سے تقریباً 300 فٹ کے فاصلے پر نصب کیا گیا تھا۔
پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب خیبرپختونخوا حکومت کے تحت صوبے میں قیام امن کے لیے امن جرگہ منعقد ہو رہا ہے۔






