کالعدم ٹی ایل پی کیلئے قانونی شکنجہ مزید سخت

0
443

لاہور: پنجاب حکومت نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان کی تمام جائیدادیں اور اثاثے منجمد کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ یہ اقدام محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے کیا گیا ہے، جس کے بعد صوبے بھر میں ٹی ایل پی کے نام پر موجود تمام جائیدادوں اور منقولہ و غیر منقولہ اثاثوں کی تفصیلات جمع کی جا رہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت کی جانب سے یہ فیصلہ چیئرمین سب کیبنٹ کمیٹی خواجہ سلمان رفیق کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس کے بعد جاری کیے گئے احکامات کے تحت صوبے کے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی حدود میں موجود ٹی ایل پی کے اثاثوں کی تفصیلی رپورٹ محکمہ داخلہ کو ارسال کریں۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے سیکرٹری ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے اس سلسلے میں بورڈ آف ریونیو، سیکرٹری ہاؤسنگ، سیکرٹری کوآپریٹو اور دیگر متعلقہ اداروں کو باضابطہ مراسلے جاری کر دیے ہیں، تاکہ منجمد کیے گئے اثاثوں کی نشاندہی اور عمل درآمد میں تاخیر نہ ہو۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹی ایل پی پر عائد پابندی ختم کرنے کے لیے پنجاب حکومت کے بعد وفاقی کابینہ سے بھی منظوری لی جائے گی۔ تاہم اس حوالے سے وفاقی سطح پر مشاورت ابھی جاری ہے۔

واضح رہے کہ تحریک لبیک پاکستان کو پہلے انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت کالعدم تنظیم قرار دیا گیا تھا، جس کے بعد اس کے دفاتر، فنڈز اور سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔ موجودہ اقدام اسی فیصلے کی توسیع اور عمل درآمد کے طور پر سامنے آیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا