چیف جسٹس نے فل کورٹ اجلاس طلب کر لیا

0
280

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے 27ویں آئینی ترمیم پر مشاورت کے لیے فل کورٹ اجلاس طلب کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ اجلاس جمعہ کے روز نماز سے قبل منعقد ہوگا، جس میں ترمیم کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی غور کیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ فل کورٹ اجلاس بلانے کی تجویز سب سے پہلے سپریم کورٹ کے تین ججز نے دی تھی۔ جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ کے بعد جسٹس صلاح الدین پنور نے بھی چیف جسٹس کو خط لکھ کر فل کورٹ اجلاس بلانے کی درخواست کی تھی۔

اس پیش رفت سے کچھ دیر قبل ہی جسٹس صلاح الدین پنور کا چیف جسٹس کو لکھا گیا خط منظرِ عام پر آیا تھا، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ فل کورٹ میٹنگ بلا کر آئینی ترمیم کا شق وار جائزہ لیا جائے۔ ان کے مطابق اس عمل میں لاء اینڈ جسٹس کمیشن اور عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کو بھی مشاورت میں شامل کیا جانا چاہیے تاکہ ایک جامع رائے قائم کی جا سکے۔

جسٹس صلاح الدین پنور نے اپنے خط میں اس خدشے کا اظہار کیا کہ 27ویں آئینی ترمیم اختیارات کے توازن کو متاثر کر سکتی ہے۔ ان کے مطابق آئین کا بنیادی تقاضا ہے کہ سپریم کورٹ اس کے تحفظ کی ذمہ داری پوری کرے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا