سپریم کورٹ کا فل کورٹ اجلاس، نئے رولز متفقہ طور پر منظور

0
330

اسلام آباد میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں فل کورٹ اجلاس ہوا، جس میں سپریم کورٹ رولز 2025 کی منظوری دے دی گئی۔ اجلاس میں 1980 کے رولز اور مجوزہ نئے رولز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور کمیٹی کی تمام تجاویز کو متفقہ طور پر منظور کیا گیا۔

اعلامیہ کے مطابق نئے رولز کا مقصد عدالتی کارکردگی بہتر بنانا، نظامِ عدل میں شفافیت لانا اور عدالتی عمل کو مزید مؤثر بنانا ہے۔ مقدمات کے دوران سامنے آنے والی مختلف عملی مشکلات کے حل کے لیے کمیٹی کی سفارشات کو رولز میں شامل کر لیا گیا۔

سپریم کورٹ نے ممتاز قانون دان منیر پراچہ کو سینئر ایڈووکیٹ آف دی سپریم کورٹ کا درجہ بھی دے دیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا