وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس کا پہلا انتظامی فیصلہ

0
274

وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس امین الدین خان نے اپنا پہلا انتظامی فیصلہ کرتے ہوئے سابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد حفیظ کو عدالت کا رجسٹرار مقرر کر دیا۔ اس کے علاوہ مظہر بھٹی کو چیف جسٹس کے سیکرٹری کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔

آج اسلام آباد میں ہونے والی تقریب میں صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے چیف جسٹس امین الدین خان سے حلف لیا، جس میں وزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، فضائیہ و بحریہ کے سربراہان اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

بعد ازاں وفاقی آئینی عدالت کے تین ججز—جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس عامر فاروق، اور جسٹس علی باقر نجفی—نے بھی اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا۔ ذرائع کے مطابق جسٹس کے کے آغا کل حلف اٹھائیں گے اور ان سے حلف چیف جسٹس امین الدین خان لیں گے۔ حلف برداری کی یہ تقریب اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوگی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا