اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور نٹیلی بیکر نے وزارتِ خارجہ میں ملاقات کی، جس میں پاک-امریکا دوطرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اسحاق ڈار نے آئی ٹی اور کریٹیکل منرلز کے شعبوں میں سرمایہ کاری بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا اور پاکستان میں امریکی کمپنیوں کی بڑھتی دلچسپی کو خوش آئند قرار دیا۔ ملاقات میں ہری پور میں گوگل کروم اسمبلی لائن کے قیام کو معاشی تعاون کی مثبت مثال بھی بتایا گیا۔
ذرائع کے مطابق دونوں فریقین نے علاقائی اور عالمی معاملات اور غزہ میں امن کوششوں پر بھی گفتگو کی اور مشترکہ مقاصد کے لیے رابطوں کے تسلسل پر اتفاق کیا۔






