حکومت کے مجموعی قرضوں میں کمی

0
252

اسلام آباد: حکومت کے مجموعی قرضوں میں ماہانہ بنیادوں پر کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ سٹیٹ بینک کے مطابق اگست کے مقابلے میں ستمبر میں قرضوں میں 1.1 فیصد کمی ہوئی، اور مجموعی قرضوں کا حجم 77.45 ٹریلین روپے سے کم ہو کر 76.60 ٹریلین روپے ہو گیا۔

اعدادوشمار کے مطابق ملکی قرضوں میں 1.2 فیصد کمی ہوئی، جو 54.073 ٹریلین روپے سے کم ہو کر 53.42 ٹریلین روپے ہو گیا۔ جبکہ بیرونی قرضوں میں 0.9 فیصد کمی ہوئی اور یہ 23.38 ٹریلین روپے سے کم ہو کر 23.18 ٹریلین روپے ہو گیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا