جنگ مسلط ہوئی تو مئی جیسا جواب دیا جائے گا، فیلڈ مارشل عاصم منیر

0
483

اسلام آباد میں اردن کے شاہ عبداللہ دوم کے ظہرانے کے موقع پر ایوانِ صدر میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ بھارت کے خلاف جنگ میں اللہ نے پاکستان کو سر بلند کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے، تاہم اگر کسی نے جنگ مسلط کی تو جواب اسی انداز میں دیا جائے گا جیسا مئی میں دیا گیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اللہ کے حکم اور اُس کے فرمان کے مطابق اپنے فرائض انجام دیتے ہیں۔

گفتگو کے دوران فیلڈ مارشل نے غزوۂ اُحد کا حوالہ دیا اور کہا کہ جب مسلمان اللہ پر بھروسہ کرتا ہے تو اللہ دشمن پر پھینکی گئی مٹی کو بھی میزائل بنا دیتا ہے۔

ادھر صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے درمیان بھی طویل گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری، آصفہ بھٹو، برطانوی ہائی کمشنر اور امریکی سفیر بھی موجود تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا