لیبیا کے ساحل پر تارکین وطن کی 2 کشتیاں الٹ گئیں

0
82

تریپولی:لیبیا کے ساحل پر دو کشتیوں کے الٹنے کے حادثے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

ہلال احمر کے مطابق ایک کشتی پر بنگلادیش کے 26 تارکین وطن سوار تھے، جس میں سے 4 افراد جاں بحق ہوئے۔ دوسری کشتی میں 69 تارکین وطن سوار تھے، جن میں 2 مصری اور کئی سوڈانی شامل تھے، اور لیبیا کوسٹ گارڈ نے 91 افراد کو ریسکیو کر لیا۔

لیبیا کئی برسوں سے افریقی اور ایشیائی تارکینِ وطن کے لیے یورپ جانے کی راہ میں اہم گذرگاہ بن چکا ہے، اور اکثر خستہ حال کشتیوں کی وجہ سے سمندری حادثات اور ہلاکتیں پیش آتی رہتی ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا