ڈھاکا میں بنگلا دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے خلاف مقدمے کا فیصلہ کل سنایا جائے گا۔ شیخ حسینہ پر انسانیت کے خلاف جرائم کا الزام ہے اور استغاثہ نے ان کے لیے سزائے موت کی درخواست کی ہے۔
مقدمے میں الزام ہے کہ 2024 میں طلبہ تحریک کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران وسیع پیمانے پر ہلاکتیں ہوئیں، جس کے نتیجے میں اقوام متحدہ کے مطابق 1400 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
عدالتی فیصلہ آنے سے قبل ملک میں پرتشدد واقعات جاری ہیں، متعدد مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا ہے، اور عوامی لیگ نے مقدمے کے خلاف ملک گیر لاک ڈاؤن کا اعلان کر رکھا ہے۔
حکومت نے کشیدگی کے پیش نظر حفاظتی اقدامات بڑھا دیے ہیں اور دارالحکومت میں 400 فوجیوں کو تعینات کر دیا گیا ہے۔






