پاکستان، بنگلہ دیشی ایئر لائنز میں تاریخی معاہدہ

0
295

کراچی: پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن اور بنگلہ دیش کی بمان ایئر لائن کے درمیان ایک تاریخی کارگو انٹرلائن معاہدہ طے پا گیا ہے، جو یکم دسمبر 2025ء سے نافذ العمل ہوگا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق یہ خصوصی کارگو پارٹنرشپ دونوں ممالک کے درمیان فضائی تجارت کو تیز، منظم اور موثر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ معاہدے کے تحت سعودی عرب کے اہم شہروں جدہ، مدینہ اور ریاض کو ٹرانزٹ گیٹ ویز کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔

اس شراکت داری کے نتیجے میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹیکسٹائل، فارماسیوٹیکلز اور زرعی مصنوعات سمیت دیگر قیمتی اشیاء کی ترسیل میں درپیش لاجسٹک مسائل کم ہوں گے۔ معاہدہ خطے میں ایک نیا اسٹریٹیجک تجارتی کوریڈور بھی قائم کرے گا۔

ترجمان کے مطابق دونوں ملکوں کی قومی ایئر لائنز اپنے وسیع بین الاقوامی نیٹ ورک کے ذریعے کم لاگت، معیاری اور قابلِ اعتماد کارگو خدمات فراہم کریں گی۔ پی آئی اے کا کہنا ہے کہ وہ پاکستانی برآمد کنندگان اور درآمد کنندگان کو خطے کی مؤثر ترین کارگو سہولیات تک رسائی دینے کے لیے پرعزم ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا