اہرام مصر میں خفیہ راستہ دریافت کرنے کا دعویٰ

0
308

ماہرینِ آثارِ قدیمہ نے مصر کے مشہور اہرام میں سے ایک میں ممکنہ خفیہ راستہ دریافت کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

گِزا کے تین مرکزی اہرام میں سے سب سے چھوٹے مینکور اہرام کے بارے میں ماہرین کا خیال ہے کہ یہ تقریباً 4550 برس قبل فرعون مینکور کے لیے تعمیر کیا گیا تھا۔ طویل عرصے سے سائنس دانوں کا یہ ماننا تھا کہ اس ہرم میں ایک اور داخلی راستہ بھی موجود ہو سکتا ہے، تاہم اس نظریے کے حق میں ٹھوس شواہد دستیاب نہیں تھے۔

اب محققین کی ایک ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ایسے اشارے دریافت کیے ہیں جو اس امکان کو مضبوط بناتے ہیں۔ ماہرین نے ہائی ٹیک ریڈار اور الٹرا ساؤنڈ آلات کا استعمال کرتے ہوئے ہرم کی مشرقی سمت قابلِ توجہ سگنلز ریکارڈ کیے ہیں۔

ان اشاروں سے پتا چلتا ہے کہ ہرم کے مشرقی پہلو کے نیچے دو خالی جگہیں موجود ہیں۔ ان حصوں میں نہایت عمدگی سے تراشے گئے پتھر ملے ہیں جن کی اونچائی تقریباً چار میٹر اور چوڑائی چھ میٹر ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اسی نوعیت کے تراشیدہ پتھر اس ہرم کے مرکزی شمالی داخلے پر بھی پائے جاتے ہیں، جس سے اس نئے سراغ کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا