اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے چین کے سفیر نے ملاقات کی، جس میں انسداد دہشت گردی اور سکیورٹی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔
چینی سفیر نے اسلام آباد میں حالیہ خودکش حملے کی مذمت کی اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار تعزیت کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھیں گے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ملک ہے اور پاک-چین تعلقات باہمی اعتماد و احترام پر مبنی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔





