دبئی ائیر شو میں جے ایف 17 تھنڈر کی دھوم

0
435

دبئی ائیر شو 2025 کا آغاز المکتوم انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر شاندار فضائی کرتب کے ساتھ ہوا، جس میں دنیا بھر کی فضائی اور دفاعی صنعت کی نمائندہ شخصیات نے شرکت کی۔

پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے طیارے ڈسپلے ایریا میں ایک دوسرے کے قریب کھڑے رہے، جس نے شائقین اور ماہرین کی خاص توجہ حاصل کی۔ مختلف ممالک کے جنگی اور تجارتی طیاروں نے انتہائی مہارت سے فلائنگ ڈسپلے پیش کیے، جس میں اونچی پروازیں، تیز رفتاری کے مظاہرے اور فارمیٹ میں کیے جانے والے کرتب شامل تھے۔

پاکستان کا جے ایف 17 تھنڈر اس بار بھی سب کی آنکھوں کا مرکز رہا۔ مہمانوں نے سبز ہلالی پرچم سے سجے پاکستانی طیاروں کی تصاویر بنوائیں اور پاکستانی پائلٹس کی مہارت پر داد دی۔

پاکستانی اور اماراتی طیاروں کی مشترکہ پرواز نے بھی شرکا کے دل جیت لیے، جبکہ پانچ روزہ ائیر شو میں عالمی سطح پر نئے دفاعی معاہدوں، ٹیکنالوجی لانچز اور روزانہ کی فلائنگ ڈسپلے جاری رہیں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا