۔27ویں آئینی ترمیم کے بعد سپریم جوڈیشل کونسل، جوڈیشل کمیشن اور پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کی ازسرِ نو تشکیل کر دی گئی ہے۔۔
سپریم کورٹ کے اعلامیے کے مطابق دونوں چیف جسٹس صاحبان کی مشاورت سے جسٹس جمال خان مندوخیل کو سپریم جوڈیشل کونسل کا رکن مقرر کیا گیا ہے۔ چیف جسٹس عامر فاروق کو جوڈیشل کمیشن کا ممبر اور جسٹس جمال خان مندوخیل کو پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کا ممبر نامزد کیا گیا ہے۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سپریم جوڈیشل کونسل کی سربراہی کریں گے جبکہ چیف جسٹس امین الدین خان کونسل کے دوسرے سینئر رکن ہوں گے۔ دیگر ارکان میں جسٹس منیب اختر، جسٹس حسن رضوی اور جسٹس جمال مندوخیل شامل ہیں۔
جسٹس مندوخیل کی نامزدگی دونوں چیف جسٹس صاحبان کی باہمی مشاورت سے عمل میں آئی ہے۔






