بھارتی حمایت یافتہ 15 خارجی مار دیئے گئے

0
343

راولپنڈی: خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے دو مختلف کارروائیوں میں بھارتی حمایت یافتہ 15 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پہلی کارروائی شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں کی گئی، جہاں خفیہ معلومات کی بنیاد پر کیے گئے آپریشن میں 5 دہشت گرد مارے گئے۔ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

دوسری کارروائی ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کولاچی میں کی گئی، جہاں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 10 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ ان میں سے 4 افغان شہری جبکہ ایک خارجی وِنگ کمانڈر عالم محسود بھی شامل تھا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ عزمِ استحکام کے تحت انسدادِ دہشت گردی کی مہم پوری شدت کے ساتھ جاری ہے اور ملک سے بیرونی حمایت یافتہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا