امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی درخواست پر سوڈان تنازع میں کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔ ایک بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سعودی قیادت چاہتی ہے کہ وہ سوڈان سے متعلق مضبوط اقدام کریں۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ سوڈان پہلے ان کی ترجیحات میں شامل نہیں تھا، تاہم حالات اس قدر بگڑ چکے ہیں کہ وہاں کی صورتحال بے قابو ہوتی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سوڈان خطے کے کئی ممالک کے لیے اہمیت رکھتا ہے، اسی لیے اب اس تنازع پر کام شروع کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ سوڈان میں 2023 سے حکومتی






