پولنگ اسٹیشنوں پر سخت سکیورٹی، ووٹرز تسلی سے ووٹ ڈالیں: الیکشن کمیشن

0
335

اسلام آباد، لاہور: قومی اسمبلی کے 6 اور پنجاب اسمبلی کے 7 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے سلسلے میں الیکشن کمیشن ہیڈکوارٹرز میں مرکزی کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے، جہاں سے تمام انتخابی عمل کی براہِ راست نگرانی کی جا رہی ہے۔

الیکشن کمشنر پنجاب کے مطابق تمام پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ کا عمل جاری ہے جبکہ سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ بلا خوف و خطر پولنگ اسٹیشنز جائیں اور اپنا حق رائے دہی استعمال کریں۔

الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ معذور افراد، حاملہ خواتین، بزرگ شہریوں اور خواجہ سراؤں کے ووٹ ترجیحی بنیادوں پر کاسٹ کرائے جا رہے ہیں۔

صوبائی الیکشن کمشنر نے بتایا کہ پولنگ اسٹیشنز کے اندر موبائل فون لے جانے پر پابندی ہے۔ شہری ووٹ کی رازداری کو یقینی بنائیں اور بیلٹ پیپر کی تصویر لینے سے گریز کریں۔

الیکشن کمیشن پاکستان اور الیکشن کمیشن پنجاب میں قائم کنٹرول رومز میں انتخابی عمل کی نگرانی جاری ہے، جبکہ ہیڈکوارٹرز میں قائم مرکزی کنٹرول روم کی براہِ راست مانیٹرنگ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ہارون شنواری کر رہے ہیں۔

سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ یہ ضمنی انتخابات پنجاب کی جاری سیاسی کشمکش کی عکاسی کرتے ہیں جہاں مسلم لیگ ن، پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان سخت مقابلے کی فضا ہے۔ تاہم پی ٹی آئی اب بھی اپنے انتخابی نشان سے محروم ہے جس سے اس کی مہم متاثر ہو رہی ہے۔

سب سے زیادہ توجہ لاہور کے ضمنی انتخاب پر مرکوز ہے، جس کے نتائج سے یہ واضح ہوگا کہ کیا حکومت میں آنے کے بعد مسلم لیگ ن شہر میں اپنا روایتی سیاسی اثر دوبارہ قائم کرنے میں کامیاب ہوئی ہے یا نہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا