کشمیر اور فلسطین ہماری ریڈ لائن، قومی انتخابات تک کوئی امیدوار نہیں:حافظ نعیم الرحمان

0
573

لاہور میں مینار پاکستان پر جماعت اسلامی کے اجتماع عام سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پاکستان کی سیاسی جماعتوں میں نظم و ضبط کا بحران ہے، جبکہ جماعت اسلامی میں ہر چیز نظام کے مطابق چلتی ہے۔

انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی خوشی کے لیے کیے جانے والے اقدامات کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی آزاد ہونی چاہیے اور کسی ملک کو ڈاکا ڈالنے کا حق نہیں دیا جا سکتا۔

حافظ نعیم الرحمان نے کشمیر اور فلسطین کے حوالے سے موقف واضح کرتے ہوئے کہا کہ یہ مسائل ہماری ڈیڈ لائن ہیں، کشمیری اور فلسطینی عوام کو تنہا نہیں چھوڑا جا سکتا، اور آزاد فلسطینی ریاست ہی مسئلہ فلسطین کا حل ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے اعلان کیا کہ قومی انتخابات کے شیڈول کے اعلان تک جماعت اسلامی کا کوئی امیدوار نہیں ہوگا، اور جماعت قوم کو ساتھ لے کر چلنے پر یقین رکھتی ہے۔

انہوں نے خواتین کے حقوق پر زور دیتے ہوئے کہا کہ موقع ملا تو ہر خاتون کو وراثت میں حق دلائیں گے، اور موجودہ ٹھیکیداری نظام خواتین کو حقوق نہیں دیتا۔

حافظ نعیم الرحمان نے موجودہ نظام کو جاگیرداروں اور سرمایہ داروں کے لیے فائدہ مند قرار دیتے ہوئے کہا کہ 2015 سے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نہیں ہوئے اور غیر جماعتی انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کو فروغ دیا جا رہا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا