ملیشیا نے 16 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پابندی کا اعلان کر دیا ہے۔
حکام کے مطابق 2026 سے تمام پلیٹ فارمز پر e-KYC سسٹم کے ذریعے صارف کی عمر کی تصدیق لازمی ہوگی، جس میں شناختی دستاویزات جیسے MyKad، پاسپورٹ یا ڈیجیٹل آئی ڈی استعمال ہوں گی۔
کمیونیکیشن منسٹر داتوک فہمی فاضل کا کہنا ہے کہ یہ اقدام بچوں کو آن لائن نقصان دہ مواد، سائبر بُلِنگ اور دیگر خطرات سے بچانے کے لیے کیا جا رہا ہے۔
پابندی 1 جنوری 2026 سے آن لائن سیفٹی ایکٹ کے تحت نافذ ہوگی، اور ماہرین اسے بچوں کی حفاظت کے لیے اہم قدم قرار دے رہے ہیں۔






