خیبرپختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بھارتی میڈیا بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ کے بارے میں بے بنیاد خبریں پھیلا کر ملک میں انتشار پھیلا رہا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی صحت مند اور ہشاش بشاش ہیں، انہیں ناحق قید کیا گیا اور ان کے حقوق کی خلاف ورزی ہو رہی ہے۔ گنڈاپور نے مطالبہ کیا کہ بانی چئیرمین اور ان کی اہلیہ کو فوری رہا کیا جائے۔





